تل ابیب ،8؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی فضائیہ نے گولان پہاڑیوں کے شامی حصے پر حملے کیے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق ایک اسرائیلی لڑاکا طیارے نے شمالی القنیطرہ کے مضافاتی علاقے میں تین میزائل داغے۔ آبزرویٹری نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دوسری جانب شامی عسکری ذرائع نے اس حملے میں چار فوجیوں کے زخمی اور ایک چوکی کے تباہ ہونے کا بتایا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بدھ کو شام کی جانب سے کیے جانے والے ایک میزائل حملے کا ردعمل ہے۔ گولان پہاڑی کے ایک حصے پر اسرائیل نے 1967ء کی جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔